1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
سستی اور کاہلی چھوڑیں، روزورزش کرکے عمر لمبی کریں
کیلی فورنیا: سستی اور کاہلی موت کودعوت دیتی ہے اس لئے اسے دور بھگائیے اور روزانہ ورزش کرکے اپنی عمومی زندگی کی مدت بڑھایئے۔
امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ سست ہوتے ہیں ان میں چونسٹھ فیصد موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ جبکہ ورزش کرنے والے افرادمیں ہارٹ اٹیک ، ہائی کولیسٹرول اورہائی بلڈ پریشر کے مسائل کم ہی ہوتے ہیں۔
تحقیق کے یہ بھی نتائج سامنے آئے ہیں کہ دن بھر بیٹھ کر زیادہ کام کرنے والے افراد کو چاہیئے کہ وہ ہر گھنٹے میں اٹھ کر اردگرد کا ایک چکر لگائیں تاکہ جسم میں خون کی گردش میں روانی آئے،،جبکہ روزانہ کم ازکم تیس منٹ کی چہل قدمی بھی ضرور کرنی چاہیئے۔