1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
جنوب مغربی چین میں کالے ریچھ کے جڑواں بچے توجہ کامرکز
سچوان : جنوب مغربی چین میں کسان کو ملنے والے کالے ریچھ کے جڑواں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ صوبہ سچوان کے کسان کو دونوں بچے تین ہفتے ایک پہاڑ سے ملے۔ بھوک سے نڈھال بچوں کو کسان گھر لے آیا اور ان کی دیکھ بھال شروع کر دی۔ دونوں بچے اب چلنے پھرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
ریچھ کے جڑواں بچوں کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد کا کسان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کسان کا کہنا ہے کہ بچوں کو بڑا ہونے پر آزاد کردیا جائے گا۔