تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

یوکرائن:چرنوبل ایٹمی حادثے کو پچیس برس بیت گئے

یوکرائن : سابق سو یت یونین کی ریاست یوکرائن میں تاریخ کے سب سے بڑے جوہری حادثے چرنوبل کو پچیس سال مکمل ہو گئے۔ چرنوبل جوہری حادثے کے پچیس سال مکمل ہونے پر یوکرائن کے قصبے سلاووتیچ میں لوگوں نے حادثے کی یاد گار پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ اس موقع پر چرنوبل واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔



ٹھیک پچیس برس قبل چھبیس اپریل انیس سو چھیاسی کو چرنوبل کے ایٹمی ری ایکٹر میں دھماکا ہوا تھا جس کے باعث متعدد افراد ہلاک ہوگئے اور پورا یورپ شدید خوف میں مبتلا ہوگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.