تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

اسٹریس لیول کم ہونے سے ڈپریشن سے بچا جا سکتا ہے، تحقیق

کراچی : ڈپریشن آج کے دور میں ایک عام بیماری ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسٹریس لیول کو کم کرنے سے ڈپریشن سے بچا جا سکتا ہے۔ اسٹریس یا پریشانی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ خاندان میں کسی کاانتقال، طلاق، یا کوئی مالی پریشانی۔ بعض اوقات بغیر وجہ بھی انسان اس مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔



محققین کہتے ہیں وجہ کوئی بھی ہو ایسی صورت حال جس کا آپ سامنا نہیں کر پا رہے ہیں یا آپ پر بہت زیادہ دباؤ پڑرہا ہے، اُس سے آپ کا ڈپریشن شروع ہوجاتا ہے۔ ذیابیطس، بلڈ پریشر یا اِس قسم کی بیماریاں خاندانوں میں چلتی ہیں، جس کی وجہ جنیٹکس یا پھر ماحولیاتی اسٹریس کے باعث ڈپریشن ہوسکتا ہے۔‘ورزش، بہتر معمولات ،صحت مند کھانے کا استعمال اور بھرپور نیندسونے سے اسٹریس کم ہو جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.