1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2
ہاتھوں سے معذور لیکن پیروں سے مصوری کےشاہکار فن پارے تخلیق
بیجنگ : کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو معذوری کومجبوری نہیں سمجھتے۔ ایسی ہی مثال چین میں ہاتھوں سے پیدائشی معذور لڑکی کی سامنے آئی جواپنے پیروں سے مصوری کے شاہکار فن پارے تخلیق کرتی ہے۔
بچپن میں ہاتھوں کے فالج کی وجہ سے معذور اس لڑکی کے والدین نہایت غربت کی وجہ سے تعلیم تو نہ دے سکے پر کئی برس تک پیسے جمع کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی مصوری میں دلچسپی دیکھتے ہوئے اسے فائن آرٹ کی تعلیم دلوا دی۔جس کے بعد رنگوں کی دنیانے بیٹی کی معذوری کوبھلادیا اور اس نے وہ فن پارے تخلیق کئے کہ نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں اسے بہترین مصور کی پہچان مل گئی۔