تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:2

شاہی شادی کے لئے موسیقاروں کا انتخاب

لندن: شاہی خاندان میں ہونےوالی شادی کویاد گار بنانے کے لئے موسیقاروں کا انتخاب ہوگیا جبکہ کیٹ میڈلٹن کے شادی کے جوڑے کا راز افشاں کرنے پر ملکہ برطانیہ نے ڈیزائنر کو وارننگ دے دی۔



پرنس ولیم اورکیٹ میڈلٹن کی شادی کویادگار بنانے کے لئے برطانیہ کے نامی گرامی موسیقار کرسٹوفر وارن گرین نےشاہی جوڑے کےمشورےسےموسیقاروں کاانتخاب کرلیا ایک سوپچاس موسیقاروں پرمشتمل گروپ شادی کےدن کوموسیقی کی دھنوں سے یادگار بنائیں گے۔



کیٹ میڈلٹن کی شادی کا جوڑا بنانے والے ڈیزائنر نے عروسی جوڑے کے بارے میں یہ خبر دے دی کہ وہ لیڈی ڈیاناکے جوڑے سے مماثلت رکھتا ہے جس پر ملکہ برطانیہ طیش میں آگئیں ملکہ برطانیہ نے کیٹ میڈلٹن کے جوڑے کی تفصیلات بتانے پر ڈیزائنر کو وارننگ دے دی کہ کسی بھی قسم کی اطلاع میڈیا تک نہ پہنچے اور شادی کا جوڑا پوری دنیا بس انتیس اپریل کو ہی دیکھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.