1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3
لندن: شاہی شادی ,پھولوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا
لندن: برطانیہ میں شاہی شادی کی تیاریوں میں پھولوں کا کاروبار عروج پر ہے۔ دنیا بھر کا میڈیا بھی شادی کی کوریج کرنے پہنچ گیا۔ برطانیہ میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
اس جنون نے جہاں برطانیہ میں ہر کاروبارکو خوب فروغ دیا ہے۔ وہیں پھولوں کا کاروبار بھی عروج پر ہے۔ لندن میں سیکڑوں رنگ کے پھول شادی شدہ جوڑے پر نئی زندگی کے آغاز پر خوشیوں کے اظہار کیلئے برسائے جائیں گے۔
دوسری جانب شاہی شادی کی کوریج کرنے کے لئے دنیا بھر سے میڈیا کے نمائندے لندن پہنچ گئے۔ دنیا کی ایک تہائی آبادی کو شادی کو براہ راست دکھانے کے لئے اپنے کیمروں کو مناسب جگہ پر سیٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔