تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

پاکستانی کپتان کی رہائی،بھارتی فلمسازمہیش بھٹ بھی میدان میں

کراچی : صومالی بحری قذاقوں کی قید میں چار پاکستانی اور چھ بھارتی باشندوں کی رہائی کے لیے بھارتی فلمساز مہیش بھٹ بھی میدان میں آگئے۔ انہوں نے پاکستانی کپتان وصی کی اہلیہ کو تاوان کی رقم جمع کرنے کے لیے بھارتی فنکاروں کے ہمراہ میگا شو کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ادھر انصار برنی کل گورنر سندھ سے یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے ملاقات کرینگے۔



پاک بھارت حکومتوں کی خاموشی کے بعد دونوں ممالک کے فلاحی ادارے اور مخیر حضرات منظرعام پر آگئے ہیں اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے اب تک پندرہ لاکھ ڈالر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمساز اور دیگر فلاحی ادارے مزید امداد دینے کو تیار ہیں ۔



دوسری جانب انصار برنی کہتے ہیں کہ وہ گورنر سندھ سے ملاقات میں مطالبہ کریں گےکہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے پاک نیوی بھی اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اتنی بڑی رقم کا تبادلہ آسان نہ ہوگا۔ قذاقوں کو مون سون کا سامنا ہے اور وہ دی گئی ڈیڈ لائن کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.