1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی گھڑی بالاخر آ پہنچی
لندن: برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی گھڑی بالاخر آ پہنچی۔ کیٹ اپنے والدین کے ہمراہ وسطی لندن کے ایک ہوٹل پہنچ گئیں۔ جوڑے نے شادی کی تقریب کی ریہرسل میں بھی شرکت کی۔
شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن شادی کی تقریب انتیس اپریل کو ہوگی۔ شادی سے پہلے کیٹ مڈلٹن اپنے والدین کے ہمراہ وسطی لندن کے ہوٹل گورنگ پہنچ گئیں جہاں بارات کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے جانے سے پہلے ان کے خاندان کے قیام کا بندوبست ہے۔ دوسری جانب شہزادہ ولیم بھی ایک خصوصی دستے کے ہمراہ بکنگھم پیلس کے نزدیک قائم کلیرنس ہاؤس پہنچے۔
اس سے پہلے جوڑے نے ویسٹ منسٹر ایبے میں شادی کی تقریب کی ریہرسل میں شرکت کی۔ وسطی لندن میں بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے جانے والی سڑکیں جمعہ کو ہونے والی تقریب کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ بدھ کی صبح ایک ہزار فوجی اہلکاروں نے فل ڈریس ریہرسل کی۔