تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

لندن: ولیم اور کیٹ کی شادی کے موقع پر خصوصی پیزا کی تیاری

لندن: پیزا بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی پاپا جونز نے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے موقع پر خصوصی آرٹ پیزا تیار کیا ہے۔



پاپا جونز کے نائب صدر نے بتایا کہ ان کی کمپنی برطانوی شاہی خاندان کی شادی کو یادگار بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشہور فوڈ آرٹسٹ پروڈنس سے اس سلسلے پاپا جونز کے ساتھ مل کر یہ پیزا تیار کیا ہے۔



پیزا کی تیاری میں زیتون، زرد مرچ ، مرغی اور دیگر منفرد اشیا استعمال کرکے کیٹ اور ولیم کی شبیہہ کا پیزا تیار کیا ہے۔ پیزا کی تیاری پر سات سو ڈالر لاگت آئی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے کسی ایک خوش قسمت کو یہ پیزا تحفے میں دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.