1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
وائٹ ہائوس نے صدر اوباما کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ جاری کردیا
واشنگٹن: صدر براک اوباما نے کہاہے کہ وائٹ ہاؤس نے ان کی پیدائش کا مفصل سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے کیونکہ ان کی جائے پیدائش کے بارے میں ابہام پیدا ہورہا تھا۔
امریکی مشہور ٹی شو، اوپرا، ود ونفرے، میں خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ان کی جائے پیدائش سے متعلق شکوک و شبہات سامنے آنے کے بعد اپنی ٹیم کو اس کام پر لگادیا کہ کسی بھی طرح ہوائی سے ان کی پیدائش کا اصل سرٹیفیکیٹ نکلوا کر عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔
صدر اوباما نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں تو اپنی پیدائش کے لمحات بھی یاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس دوران اس غیر اہم سوال سے نمٹنے کی بجائے کہ آیا وہ امریکہ میں پیدا ہوئے تھے یانہیں، دوسرے مسائل پر توجہ دینا زیادہ بہتر ہوگا۔شو میں خاتون اول مشل اوباما بھی شریک تھیں۔ جو تمام گفتگو سے محطوظ ہوتی رہیں۔