1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
وٹامنز غذا کا متبادل نہیں ہو سکتے ، تحقیق
کراچی : جو لوگ عام خوراک پر بھروسا کرنے کے بجائے وٹامنز کا شارٹ کٹ اپناتے ہیں ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ماہرین کہتے ہیں کہ انہیں لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ بہت سے لوگ وٹامنز کا خصوصی استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ابتک ہونے والی ریسرچ اس کے فوائد واضح نہیں کرسکی۔
غذائی سائنس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ وٹامنز پر بھروسہ کرنے کے بجائے متوازن خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوپن ہیگن یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وٹامنز کے زیادہ استعمال سے جلد موت واقع ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب چند محققین کا یہ نظریہ ہے کہ بعض وٹامنز کو اگر صحت مند خوراک کے حصے کے طور پر کھایا جائے تو وہ جسم کے ٹشوز کو پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔