1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
تربوز کھایئے اور دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہیئے
نیویارک : تربوز کھایئے اور دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہیئے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تربوز میں نوے فیصد پانی ہوتا ہے اس لئے تربوز کھا کر پانی کی کمی دور ہوجاتی ہے۔
تربوز میں نہ صرف وٹامن ای اور اے موجود ہے بلکہ اس میں زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت بھی ہے ۔۔تربوز خون کو ٹھنڈا رکھتا ہے جبکہ کینسر سے بچائو میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے۔