تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8

پیرس: فیشن آئکن ریلف لارین کی گاڑیوں کا نمائش

پیرس : پیرس میں فیشن آئکن ریلف لارین کی نئی اور پرانی گاڑیوں کی کلکشن کی نمائش کی گئی۔ ان کی کلیکشن سب کیلئے مرکزِ نگاہ بن گئی۔



نمائش میں ستر سال تک پرانی گاڑیاں شامل کی گئی ہیں۔ ریلف لارین کی گاڑیوں کی کلکشن بہت بڑی ہے اور بیشتر گاڑیوں کا انٹیریئر لیدر اور کروم سے بنا ہوا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جسے ایک آرٹ میوزیم میں منقعد کیا گیا اور جس میں خوبصورت ترین گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئیں ہیں۔



اس نمائش میں انیس سو انتیس کی بینٹلے بلور سے لے کر انیس سو چھیانوے کی میک لارین تک شامل ہیں۔ ریلف لارین ہیں تو ایک فیشن ڈیزائنر مگر گاڑیوں کا شوق ان کو لڑکپن سے ہے۔ وہ گاڑیوں سے اس حد تک متاثر ہیں کہ ان کی بیشتر کلکشنز میں گاڑیوں کے انٹیریئر کی جھلک ملتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.