1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن: شادی میں چند گھنٹے باقی
لندن : برطانیہ میں شاہی شادی ، چند گھنٹے باقی۔ بینڈ باجے، باراتی تیار ۔ پیا ملن کے بعد کیٹ مڈلٹن آج عام شہری سے شہزادی بن جائیں گی۔ سینٹرل بینڈ آف رائل ایئر فورس، مہمانوں کیلئے خصوصی دھنیں پیش کرے گا۔ ہزاروں افراد نے ویسٹ منسٹر ایبے کے اطراف ڈیرے ڈال دیئے۔ مہمانوں کی آمد شروع، شادی کی خوشی میں ملکہ برطانیہ نے عشائیہ دیا۔
برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی گھڑی بالاخر آ پہنچی۔ اس موقع پر برطانوی شہریوں اور شاہی خاندان کا جوش و خروش عروج پر ہے۔۔ شاہی شادی کا انتظار بس اب ختم ہونے کو ہے۔ چند گھنٹوں بعد پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا ملن ہو جائے گا۔
کیٹ مڈلٹن گذشتہ روز اپنے خاندان کے ہمراہ وسطی لندن کے ہوٹل گورنگ پہنچیں جہاں ویسٹ منسٹر ایبے میں شادی کی باضابطہ تقریب سے پہلے ان کے خاندان کے قیام کا بندوبست ہے۔ دوسری جانب شہزادہ ولیم بھی ایک خصوصی دستے کے ہمراہ بکنگھم پیلس کے نزدیک قائم کلیرنس ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔
دوسری جانب ولیم اور کیٹ نے ویسٹ منسٹر ایبے میں شادی کی تقریب کی ریہرسل میں بھی شرکت کی۔ وسطی لندن میں بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے جانے والی سڑکیں جمعہ کو ہونے والی تقریب کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ ایک ہزار فوجی اہلکاروں نے فل ڈریس ریہرسل کی۔
دولہے کی دادی ملکہ برطانیہ نے شادی کی خوشی میں عشائیہ بھی دیا۔۔ شاہی شادی کی میزبانی ملکہ برطانی کریں گی۔۔شادی میں انیس سو افراد کو مدعو کیا گیا ہے ۔۔