1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
کیٹ میڈلٹن کا اپنے پرستاروں سے اظہار محبت
لندن : برطانوی شاہی خاندان کی ہونے والی بہو کیٹ میڈلٹن شادی کی تقریبات سے ایک روز پہلے جب اپنے خاندان کے ہمراہ لندن کے ایک ہوٹل پہنچیں تو ان کے سینکڑوں چاہنے والوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔
پروگرام کے مطابق کیٹ کو اپنے خاندان کے ہمراہ شادی کی تقریب سے ایک دن پہلے وسطی لندن کے ہوٹل گورنگ پہنچنا تھا۔ کیٹ اپنی والدہ کیرول اور بہن پیپا کے ہمراہ ہوٹل پہنچیں تو ان کے منتظر سینکڑوں پرستاروں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔ کیٹ نے اس موقع پر اپنے پرستاروں سے اظہار محبت کے لیے ہاتھ ہلایا۔ ہوٹل کے عملے نے بھی کیٹ اور ان کے خاندان کو خوش آمدید کہا۔ کیٹ آئندہ چند گھنٹوں بعد شہزادہ ولیم کی شریک سفر اور برطانوی شہزادی بن جائیں گی۔