1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
شاہی جوڑے کی شادی، لوگوں کی کمائی کا ذریعہ بن گئی
لندن : برطانوی شاہی جوڑے کی شادی دنیا میں بہت سارے افراد کے لیے کاروبار اور روزگار کا ذریعہ بن گئی ہے۔ نیویارک میں ایک پبلشنگ ادارے نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی پر ایک مزاحیہ کتاب فروخت کے لیے پیش کی ہے۔
دی رائلز، پرنس ولیم اینڈ کیٹ مڈلٹن نامی بتیس صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت چار پاؤنڈ ہے۔ کتاب کے مرکزی کردار برطانو ی شہزادہ اور شہزادی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی بریڈفورڈ گروپ نے پروسلین سے بنی کیٹ کی شکل کی گڑیا، ملبوسات، برتن اور منگنی کے موقع پر شہزادہ ولیم کی طرف سے کیٹ کو دی جانے والی انگوٹھی کی نقل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی ہے۔
امریکی محکمہ ڈاک بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا۔ ادارے نے شاہی خاندان کی اس شادی کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا ہے۔