تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

مونا لیزا کی حقیقت معلوم کرنے کیلئے کوششیں جاری

روم : اٹلی میں محقیقین نے اس خاتون کے باقیات کی تلاش شروع کردی جسے دیکھ کر مونا لیزا کا ماڈل تخلیق کیا گیا۔ سائنسدانوں کی ٹیم زیرِ زمین اشیاء کی موجودگی کا پتہ چلانے والے ریڈار کی مدد سے باقیات تلاش کررہی ہے۔



خیال کیا جاتا ہے کہ فلورنس کے سینٹ ارسلا کوونٹ میں مدفون لیزار گیراردینی ہی وہ خاتون ہے جسے ں دیکھ کر لیونارڈو ونچی نے مونا لیزا کی تصویر بنائی تھی۔



محققین اس خاتون کا سر تلاش کرکے اس کا چہرہ دوبارہ تشکیل دے کر تصویر سے ملانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مونا لیزا کون تھی؟ یہ سوال برسوں سے مصوری کی دنیا کے ان چند معموں میں سے ایک رہا ہے جن میں سب سے زیادہ دلچسپی لی جاتی رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.