1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
اردوکےعظیم افسانہ نگاراورصاحب طرزادیب اے حمید چل بسے
لاہور : اردو کے عظیم افسانہ نگار، انشاپرداز اور صاحبِ طرز ادیب اے حمید طویل علالت کے بعدتراسی برس کی عمر میں لاہورمیں انتقال کرگئے ۔ان کی نمازجنازہ آج مسجدخضریٰ گراؤنڈ سمن آبادمیں اداکی جائے گی۔
اے حمیداپنی خوبصورت نثر کے ذریعے گزشتہ ستربرس سے قارئین کے دلوں پر راج کررہے تھے۔اے حمید 1928ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ میٹرک امرتسر سے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد پرائیویٹ طور پر ایف اے پاس کرکے ریڈیو پاکستان میں اسسٹنٹ اسکرپٹ ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ کچھ عرصہ ریڈیو پاکستان میں ملازمت کے بعد وائس آف امریکہ سے وابستہ ہوئے۔ ان کے افسانوں کا پہلا ہی مجموعہ ’’منزل منزل‘‘ بے حد مقبول ہوا۔ایک عرصہ سے اخبارات میں باقاعدہ کالم نویسی بھی کرتے رہے۔ ریڈیو اور ٹیلیویژن کے لیے بہت سے پروگرام لکھے جو بے حد مقبول ہوئے۔افسانہ نویسی ان کی بے حد پسندیدہ اور مقبول صنف ادب تھی۔