تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

شاہی خاندان کی شادی، لندن شہر سخت سیکورٹی کے حصار میں

لندن : شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے موقع پر لندن شہر سیکورٹی کے سخت حصار میں ہے۔ شاہی شادی کو دیکھنے کے خواہشمند دنیا بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے گذشتہ رات ویسٹ منسٹر ایبے کے باہر رات گزاری۔



سیکورٹی اہلکاروں اور پولیس نے لندن شہر بالخصوص ہوٹل گورنگ اور کلیرنس ہاؤس کے گرد تین سیکورٹی حصار بنا رکھے ہیں۔ ہوٹل گورنگ میں کیٹ اور کلیرنس ہاٴؤس میں شہزادہ ولیم قیام پذیر ہیں۔ دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب برطانیہ اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے شادی کی تقریب کو دیکھنے کے لیے ویسٹ منسٹر ایبے کے باہر ڈیرے ڈال دیے اور رات بسر کی۔ اس موقع پر وہاں موجود افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس تاریخی موقع کو اپنی آنکھوں سے دکھنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.