1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی، تقریبات کا آغاز
لندن : برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملکہ ایلزبتھ نے شہزادہ ولیم اور کیٹ کو ڈوک اور ڈچیز آف کیمبرج کے لقب سےنوازا۔
شادی کی تقریبات کا آغاز لندن کے شاہی محل بکنگ پیلس میں روایتی انداز میں ہوا۔ ملکہ ایلز بیتھ نے اٹھائیس سالہ ولیم کو ڈوک آف کیمبرج جبکہ دلہن کیتھرین کیٹ مڈلٹن کو ڈچیز آف کیمبرج کا لقب دیا۔ برطانوی شاہی خاندان میں شہنشاہ کے بعد بڑا لقب یا اعزاز ڈوک ہے۔ اور ولیم اور کیٹ کا ہونے والا بیٹا شاہی تخت کا وارث بنے گا۔
شادی میں شرکت کیلئے ڈیوڈ بیکھم سمیت کئی کھلاڑی، شوبز دنیا کے معروف نام، سفارتکار اور اہم شخصیات کی آمد جاری ہے۔ ویسٹ منسٹر ایبے میں شادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے ہزاروں لوگ موجود ہیں۔