1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن رشتہ ازدواج میں منسلک
لندن : برطانوی شہزادہ شہزادہ ولیم اور کیتھرین مڈلٹن رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔ ملکہ ایلزبتھ نے شہزادہ ولیم اور کیٹ کو ڈیوک اور ڈچیز آف کیمبرج کے لقب سےنوازا۔
گیارہ سال تک کیتھرین مڈلٹن نے جس شہزادے کے خواب آنکھوں میں سجائےتھیں، وہ آخر اسے بیاہ کر لے ہی گیا۔ اس سے پہلے تک کیتھرین مڈلٹن ایک عام سی لڑکی تھی لیکن انتیس اپریل کی شام نےاسے پرنسس کیتھرین ولیم بناڈالا۔برطانیہ کے شاہی محل کی تیس سال بعد رونقیں عروج پرہیں۔ برطانیہ کے سات سو سالہ قدیم تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں صبح پانچ بجے سے گہماگہمی شروع ہوگئی۔
شادی کی تقریب میں انیس سوافراد کو مدعو کیا گیا۔ اس تاریخی دن میں پرنس ولیم نے سرخ وردی جبکہ سر پر ملکہ برطانیہ کا تاج اورخوبصورت سفید جوڑا زیب تن کئے شاہانہ انداز میں کیٹ مڈلٹن نے نئی زندگی کی شروعات کی۔ شادی کی تقریبات کا آغاز لندن کے شاہی محل بکنگھم پیلس میں روایتی انداز میں ہوا۔ ملکہ ایلز بیتھ نے اٹھائیس سالہ ولیم کو ڈیوک آف کیمبرج جبکہ دلہن کیتھرین مڈلٹن کو ڈچیز آف کیمبرج کا لقب سے نوازا۔ برطانوی شاہی خاندان میں شہنشاہ کے بعد بڑا لقب یا اعزاز ڈیوک ہے۔
ولیم اور کیٹ کا ہونے والا بیٹا شاہی تخت کا وارث بنے گا۔ شاہی شادی کو ایک اندازے کے مطابق دو ارب سے زائد افراد نے دیکھا،شادی میں شرکت کیلئے فٹبالر ڈیوڈ بیکھم سمیت کئی کھلاڑی، شوبز دنیا کے معروف نام، سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ پرنس ولیم کی چار سابق گرل فرینڈز اور کیت مڈلٹن کے دو سابق بوائے فرینڈز بھی شریک ہوئے۔ گیارہ سال کےطویل انتظار کے بعد پرنس ولیم نے اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی یادگار انگوٹھی کیتھرین مڈلٹن کے ہاتھ میں پہنا کر انہیں اپنی زندگی اور شاہی خاندان کا حصہ بنادیا۔ پادری نے کیٹ کا ہاتھ اس کے والد سے لے کر شہزادہ ولیم کے ہاتھ دیا تو دونوں کی خوشی چھپائے نہ چھپی۔
چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی ، بچوں نے نغمات پیش کئے اورخیر و عافیت کی دعائیں کی گئیں۔ شادی کے بندھن میں جڑنےکےبعدیہ جوڑابگھی میں شاہی محل کی طرف روانہ ہوا۔ راستے بھر لوگوں نےنئے جوڑے کا واہلانہ استقبال کیا اور خیرمقدمی نعرے لگائے۔ جس کا جواب مسکراہٹوں اور ہاتھ ہلا کردیاگیا۔۔۔ جب شاہی جوڑا محل پہنچا تو شہزادہ شہزادے نےبالکونی میں آئے ، وہاں ھبھی لوگوں کی بڑی تعداد ایک چھلک کےلئے موجود تھی۔محل کے ایک ہزار فٹ کی بلندی سے برطانوی ایئر فورس کے سات طیاروں نے شاہی محل کے نئے رہائشی کو سلامی دی۔