1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
پاکستان میں ہرسال5ہزار بچے تھیلیسیمیا کا شکار ہوتے ہیں
کراچی : برطانیہ کےاسپتال سے تعلق رکھنے والی تھیلیسیمیا کی ماہر ڈاکٹر فرخ تسنیم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال پیدا ہونیو الے پانچ ہزار بچے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔
فاطمید فاؤنڈیشن کراچی میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کے موقع پر اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تھیلیسیمیا کے زیادہ تر کیسز دیہاتوں میں پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرض کی روک تھام کیلئے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کیوٹی وی کے اینکر اور خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کے ترجمان تسلیم صابری نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا شعار ہر ایک شخص کو اپنانا چاہئے ۔ خواجہ غریب نوازٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں ہرشعبےمیں مددکررہاہے۔
اس موقع پر بسمہ اللہ چیریٹی کی جانب سے تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو ادویات کے تحائف دیئے گئے۔چیریٹی کے چیرمین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان کے مختلف شہروں میں تھیلی سیمیا کے مرض کے مبتلا افراد کی مدد کررہاہے۔