1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10
خلائی شٹل اینڈیوَر کی روانگی تیکنیکی مسائل کے باعث موخر
فلوریڈا : امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی شٹل اینڈیوَر کی روانگی تیکنیکی مسائل کے باعث موخر کردی۔ خلائی شٹل نے مقامی وقت کے مطابق کیپ کنیورال سے پونے چار بچے خلا میں روانہ ہونا تھا۔
ناسا حکام کا کہنا ہے کہ خلائی شٹل کے پاور یونٹس میں دو ہیٹرز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ جس کے باعث شٹل اینڈیور کی روانگی روکنا پڑی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلائی شٹل اب یکم مئی کو روانہ کی ہوسکے گی۔ صدر براک اوباما اور ان کی فیملی نے بھی روانگی کی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔