تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10

پکاسو، مونیٹ، وارہول، کونز کی شاہکار پینٹنگز کی نمائش

نیویارک : نیویارک کی مشہور آرٹ گیلریز میں آئندہ ماہ عظیم مصوروں پکاسو، مونیٹ، وارہول، کونز سمیت دیگر مایہ ناز فنکاروں کے نادر شاہکار نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ نیلامی سے تین سو اسی ملین ڈالر سے زائد آمدنی ہوسکے گی۔



مئی میں نیلامی سے قبل نمائش میں پکاسو، مونیٹ، وارہول اور کونز کی وہ شاہکار پینٹنگز پیش کی جائیں گی جو کئی دہائیوں سے مارکیٹ میں دیکھنے کو نہیں ملیں۔ سوتھ بیز گیلری کے سربراہ سائمن شا کے مطابق نیلامی کیلئے اسٹھ شاہکار پینٹنگز پیش کی جائیں گی جن کی فروخت کا تخمینہ تین سو اسی ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پیش کی جانے والے فن پاروں میں پکاسو کے دس شاہکار نمونے بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.