تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:10

چلی،ارجنٹائن اور بولیویا میں شاہی شادی کی خوشی میں تقاریب

بیونس آئرس : لاطینی امریکا کے ملکوں چلی، ارجنٹائن اور بولیویا کے علاوہ افغانستان میں بھی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی شادی کے موقع پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ارجنٹائن میں لوگوں نے اپنے گھروں میں ٹیلی وژن پر برطانوی شاہی خاندان کی شادی کی تقریب دیکھی۔ ارجنٹائن میں تعینات برطانوی سفیر نے موقع کی مناسبت سے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔



چلی میں بھی شہزادہ ولیم کی شادی کی خوشی میں برطانوی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی خاص بات شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی شبیہ پر مشتمل ایک خصوصی کیک تھا جو برطانوی سفیر نے مہمانوں کی موجودگی میں کاٹا۔ بعد میں مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔



بولیویا میں تعینات برطانوی سفیر نے شہزادہ ولیم کی شادی کے موقع پر سفارت خانے میں ایک مقامی جوڑے کی شادی کا اہتمام کیا۔ جوڑے کو شاہی مہمان کا درجہ دیا گیا۔ دوسری جانب افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی شادی کے موقع پر خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ قندھار میں ایساف ہیڈکوارٹر میں تعینات برطانوی فوجیوں نے کافی ہاؤس میں بیٹھ ک ٹیلی وژن پر شادی کی تقریب دیکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.