1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11
پرنس ولیم اور مڈلٹن نے ہنی مون پر جانے کا فیصلہ موخر کردیا
لندن : پرنس ولیم اور ان کی دلہن شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ہنی مون پر جانے کا فیصلہ موخر کردیا۔ بکنگھم پیلس کے حکام کا کہنا ہے کہ شزادہ ولیم رواں ہفتے ایئرفورس میں اپنی ڈیوٹی پر واپس چلے جائیں گے۔ اور وہ ہنی مون پر بعد میں جائیں گے۔ حکام کے مطابق یہ شادی شدہ جوڑے کا اپنا فیصلہ ہے۔ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے کہاہے کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ آج صبح ان کی بکنگھم پیلس سے ہیلی کاپٹر کےذریعےہنی مون پر روانگی کی خبرگشت کرتی رہی تاہم اب کہا جارہا ہے کہ وہ ہنی مون پربعد میں جائیں گے۔