تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:31

عراق: رواں مہینہ امریکی فوجیوں کے لیے بدترین ثابت ہوا

بغداد : عراق میں اپریل کا مہینہ امریکی فوجیوں کے لیے بدترین ثابت ہوا۔ گیارہ امریکی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو جنوبی عراق میں ایک آپریشن کے دوران گیارہ فوجی مارے گئے۔ نومبر دو ہزار نو کے بعد کسی ایک مہینے کے دوران عراق میں امریکی فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں ۔ امریکی خبررساں ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ دو ہزار تین سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔



دوسری جانب گذشتہ روز تشدد کے مختلف واقعات میں چودہ عراقی شہری ہلاک ہوگئے۔ موصل میں ایک خود کش حملہ آور نے شہر کی مرکزی بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.