تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:41

چین میں پھولوں کا تین روزہ فیسٹیول شروع ہوگیا

یوآن : چین میں پھُولوں کا تین روزہ فیسٹیول شروع ہوگیا، ہرطرف پھول ہی پھول، اور پھُولوں کے دلدادہ جوق در جوق کمنگ شہر میں آرہے ہیں۔



کمنگ کارنیوال کی افتتاحی تقریب یوآن لینڈ فورسز ملٹری اکیڈمی ہوئی۔ مقامی لوگوں کے علاوہ غیرملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں فیسٹیول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ کارنیوال میں ڈانس، پھولوں کی مناسبت سے زرق برق لباس پہنی دوشیزؤں کا مقابلہ حسن، اور ایک دوسرے پر پھول پھینکنے کا ایونٹ شامل ہے۔شرکاء کا کہنا ہے کہ ان تقریبات کا مقصد ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور یوآن صوبے کے آٹھ اقسام کے پھولوں کی نمائش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.