تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:41

امریکہ:شاہی شادی لیڈی ڈیانا کے جنازہ سے کم دیکھی گئی

نیویارک : گذشتہ دنوں برطانوی شاہی شادی کی تقریب کےٹیلی ویژن کےذریعے دیکھنےوالےامریکی ناظرین کی تعداد انیس سو ستانوے میں لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات دیکھنےوالوں سے کم رہی ۔



لیڈیا ڈیانا آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ امریکہ کی نیلسن ریٹنگ کے اعدادو شمار کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کو امریکہ کی دوکروڑ ستائیس لاکھ عوام نے ٹیلی ویژن پر براہ راست دیکھا۔ لیکن شہزادہ ولیم کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات کو تین کروڑ بتیس لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔ لیڈی ڈیانا چھتیس سال کی عمر میں کار حادثے میں چل بسی تھیں۔ نیلسن ریٹنگ میں ان لاکھوں لوگوں کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے شاہی شادی کو انٹرنیٹ پر دیکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.