تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:53

خلائی شٹل اینڈیوَر کی روانگی ایک بار پھر ملتوی

فلوریڈا: امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی شٹل اینڈیور کی روانگی تکنیکی خرابی کے باعث ایک بار پھر ملتوی کردی۔ حکام کے مطابق شٹل اینڈیور آٹھ مئی سے پہلے خلاء میں نہیں جاسکتی۔



فلوریڈا میں ناسا حکام کا کہنا ہے کہ خلائی شٹل انڈیوَر کے پاور یونٹس میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ناسا کے مطابق شٹل اینڈیور کو خلاء میں آٹھ مئی کو بھیجا جاسکتا ہے۔ خلائی شٹل پچیس اپریل کو اپنے آخری سفر پر روانہ ہونا تھی۔ مگر اس کی روانگی تکنیکی مسائل کے بعد دو مئی تک ملتوی کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.