2 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:4
امتحان کے دباؤمیں پڑھائی کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں، رپورٹ
لندن : امتحان کے آخری دنوں میں کی جانے والی پڑھائی کے اثرات دیر پا ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کے دماغ کو بیدار رکھتی ہے بلکہ یادداشت تیز کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔
برطانیہ کی یونی ورسٹی آف برسٹل کی تحقیق کے مطابق ذہن پر دباؤ کی صورت میں بننے والے ہارمونز دماغ کے خلیوں میں تبدیلی پیداکرتے ہیں۔وہ طالب علم جو پڑھائی کے دوران زیادہ اسٹریس یا دباؤ لیتے ہیں ان کا دماغ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔اسکے حق میں یونی ورسٹی آف برسٹل کے پروفیسر ہینس یہ دلیل دیتے ہیں کہ زندگی کے برے واقعات جن کے دوران ہم دباؤ میں ہوتے ہیں وہ زیادہ یاد رہتے ہیں جن واقعات میں ہمیں خوشی ملتی ہے وہ کم۔ اس وجہ سے جو پڑھائی زیادہ اسٹریس لے کر اور توجہ سے کی جاتی ہے اس کے اثرات دیر پا اورپائیدار ہوتے ہیں۔