3 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:45
چین میں ہزاروں جڑواں ایک ساتھ، دیکھنے والے حیران رہ گئے
یننان: یہ کلوننگ نہیں قدرت کا کرشمہ ہے ۔ چین میں ہزاروں جڑواں افراد کا فیسٹیول ،یننان میں ہزاروں ٹوئنز ایک ساتھ۔ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ چین کے جنوب مشرقی صوبے یننان میں ہزاروں جڑواں افراد کا میلہ منعقد ہوا ،شرکا نےمقامی رسم و رواج کے مطابق مثبت جذبات کے اظہار کے طورپرایک دوسرے کے چہروں پرسیاہ کیچڑ مل دی۔ اگر کسی لڑکی کے چہرے پر سیاہ کیچڑ لگی ہے سمجھیں وہ خوبصورت ہوجائے گی اور اگر کسی بوڑھے کو یہ کیچڑ لگی ہو تو سمجھے صحت اور لمبی عمر پائے گا۔
اسی طرح بچوں کو لگنے والی کیچڑ اچھی قسمت اور دوست کو لگائی جانے والی کیچڑطویل دوستی کا باعث بنتی۔چہرےکو کسی سیاہ دھبے سےبچانا سب کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہ کیساالٹا چلن ہےسب ایک دوسرے کے منہ پر کالک مل کر خوش ہورہے ہیں۔