تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 19:42

بائیں ہاتھ سے لکھنے والے زیادہ خوفزدہ ہوتے ہیں

نیویارک : ماہرین نفسیات کے مطابق بائیں ہاتھ کی لکھائی والے زیادہ خوف زدہ ہوتے ہیں۔ بائیں ہاتھ سے لکھنے والے افراد دائیں ہاتھ سے لکھنے والے افراد کی نسبت زیادہ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔



ماہرین نفسیات نے تحقیق کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ بائیں ہاتھ سے لکھنے والے افراد اگر آٹھ منٹ پر مبنی خوفناک فلم کا کلپ دیکھتے ہیں تو انہیں شدید دبائو اور خوف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں صدمے کے بعد پیدا ہونے والا دباؤ یا خوف دائیں ہاتھ سے لکھنے والے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.