4 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:37
کیوبن شہری نے دنیا کا سب سے لمبا سگار بناڈالا
ہوانا: کیوبا کے ایک شہری نے دنیا کا سب سے لمبا سیگار بناکر اپنا ہی ریکارڈ تو ڑ ڈالا۔لمبا سگار بنانے کا ایہ انکا پانچواں ریکارڈ ہے۔ ہوانا میں کیوبن وزارت سیاحت کے تحت منعقدہ ایونٹ کے دوران کاسٹلر کائرو نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ انوکھا کارنامہ سرانجام دیا۔
کاسٹلر کائرو نے پچیس اپریل کو سگار بنانے پر کام شروع کیا تھا۔اس کی لمبائی اکاسی اعشاریہ اسی میٹر ہے۔ اس سے قبل وہ سب سے لمبے سگار بنانے کا اپنا ہی ریکارڈکئی بار توڑ چکے ہیں۔ انہوں نے دوہزار آٹھ میں پینتالیس اعشاریہ اڑتیسی میٹر لمبا سگار بناکر ریکارڈقائم کیا تھا۔ کاسٹلر کائرو کا نام پانچوں مرتبہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیاجائے گا۔