4 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:57
شیر میسور ٹیپو سلطان کی 212 ویں برسی
کراچی : شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔ یہ قول ہے، شیر میسور ٹیپو سلطان کا جسکی آج دوسوبارھویں برسی منائی جارہی ہے۔
ہمت اور شجاعت کا پیکر ٹیپو سلطان حیدر دس نومبر انیس سو پچاس میں پیدا ہوئے۔۔پندرہ برس کی عمر میں ہی ٹیپو سلطان میدان کارگر میں اترے جہاں ان کی بہادری کی داستانیں سن کر انگریزلرزہ بر اندام ہوجاتے۔۔۔۔۔ٹیپو سلطان نے سترہ برس تک میسور پر حکومت کی۔۔لیکن آج ہی کی تاریخ چار مئی سترہ سو ننانوےکو انگریزی فوجوں نے غداری اور دھوکے بازی سے ٹیپو سلطان کو سرنگا پٹنم میں شہید کر دیا تھا۔۔سلطان ٹیپو کہاکرتے تھے کہ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے اوران کا یہ قول بہادر لوگوں کےلئے مشعل راہ ہے۔