تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:59

خوش رہنے سے صحت اچھی رہتی ہے، تحقیق

کیلی فورنیا: خوش رہیے اور دوسروں کو بھی خوش رکھیے۔ کیونکہ یہ اچھی صحت اور خوشگوار زندگی گزارنے کا راز ہے۔

امریکا کی سین فرین سسکو یونی ورسٹی میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو اپنی زندگی کے خوش گوار لمحوں کو یاد رکھتے ہیں اور برے لمحوں کو بھول جاتے ہیں صحت مند اور توانا رہتے ہیں۔ ایسے افراد ملنسار ہوتے ہیں اور ان کی عمر بھی لمبی ہوتی ہے۔



تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو زندگی کے برے لمحات کے بارے میں اکثر سوچتے ہیں ان میں آگے بڑھنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور وہ غمزدہ رہتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ خوش رہنے کے لیے کسی فرد کی پوری شخصیت کو بدلنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ زندگی گزارنے کے کچھ عوامل بدلنا ہوتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ خوش رہنے کے لیے زندگی میں مطمئن ہونا بہت ضروری ہے۔ اور مطمئن ہونے کے لیے اہم ہے کہ انسان اپنے ماضی کی غلطیوں سے سیکھے۔ اور ان سے مثبت نتائج اخذ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.