4 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:4
بھارتی شہر چندی گڑھ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش
چندی گڑھ : بھارت کے شہر چندی گڑھ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش ہوئی جس میں عوام نے دلچسپی کا اظہار کیا . چھ روز جاری رہنے والی اس نمائش میں پاکستانی ملبوسات، جوتے، کھانے پینے کی اشیاء، فرنیچر اور دیگر اشیا نمائش کے لیے پیش کی گئیں ۔
اس سال نمائش میں ستر اسٹالز لگائے گئے تھے جن پر کافی گہما گہمی رہی۔ نمائش کےآرگنائزر کا کہنا تھا کہ بھارت تجارت کے لیے ایک بڑی منڈی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان امن صرف تجارت کے ذریعے ہی قائم ہو سکتا ہے۔نمائش میں شریک افراد نے پاکستانی مصنوعات کو بہت سراہا۔