5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:29
سلاد کھانے سے کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے، طبی ماہرین
کراچی : سلاد کھانا آپ کی صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی طبیعت کو ہلکا پھلکا رہکھتا ہے خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔
سلاد بھرپور غذائیت کا خزانہ ہے۔ غذائیت سے بھرپور سلاد اور ہری سبزیاں نظامِ ہاضمہ پر گراں بھی نہی گزرتی۔ اور دن بھر پروٹین اور وٹامن کی ضرورت کو پوراکرتی ہے۔ سلاد کھانے سے طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے جبکہ ضروری فائیبر، آئرن اور کیلشیم کی اچھی خاصی مقدار بھی حاصل ہوتی ہے۔
تازہ سبزیوں سے بنی سلاد دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرنے یں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ چکنائی والے کھانے ترک کر کے سلاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔