5 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:29
چین میں تیارکردہ میٹھے آئی فون اور آئی پیڈ نے مچادی دھوم
بیجنگ : اب عام افراد بھی آئی فون اور آئی پیڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔چین میں تیارکرلیےگئےہیں غریب مگرشوقین افراد کیلئےسستے آئی فون اورآئی پیڈ۔لیکن یہ اپلائنسزاستعمال کیلئے نہیں کھانے کیلئے ہیں۔
جی ہاں بیجنگ سے تعلق رکھنے والی کیرول چو کی بیکری کی نِت نئی مصنوعات نے مقامی افراد کےساتھ غیرملکی سیاحوں کوبھی متاثر کیاہے۔یہاں آپ آرڈر پر آئی فون بسکٹ ،آئی فون کیک ،لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کیک کےعلاوہ ذائقہ دار چینل بیگ بھی آرڈرکرسکتےہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ میٹھے اورگرماگرم آئی پیڈنہ صرف دیکھنے والوں کو مسحور کرتے ہیں بلکہ کھانےوالے
اس کےذائقے کوکبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔یہاں آپ تیس سے ساڑھے چارسوڈالرمیں اپنی پسندکے ذائقے دار الیکٹرونک اپلائنسز تیارکرواسکتے ہیں۔