6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:11
پویبلا جنگ کی فتح کا سالانہ جشن دھوم دھام سے منایا گیا
میکسیکوسٹی : میکسیکو میں سینکڑوں افراد نے اٹھارہ سو بیاسی میں فرانسیسی فوج کے خلاف میکسیکن آرمی کی فتح کا روایتی سالانہ جشن دھوم دھام سے منایا۔
دارلحکومت میکسیکو سٹی کے قریبی علاقے کے مکینوں نے ’’پویبلا جنگ‘‘ کی فتح کا جشن منانے کا سلسلہ برقرار رکھا۔ میکسیکو کی عوام گذشتہ اسی برس سے اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ’’سینکو دی مایو‘‘ نامی تہوار کے موقع پر سینکڑوں افراد نے مخصوص لباس پہن کر بینڈ باجوں کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ اس موقع پر خصوصی پریڈ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جانوں کا نذارنہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔