6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:14
فرانس:8 ہوٹلزاپنی شاہانہ سہولیات کی بنا پرمحل کا درجہ پاگئے
پیرس : فرانس کے آٹھ ہوٹلوں کو ان کی انوکھی خصوصیات اور شاہانہ سہولیات کی بنا پر محل کا درجہ قرار دے کر بادشاہوں اور شاہی خاندانوں کے لیے موزوں قرار دے دیا۔ اس فیصلے کا اعلان ایک دس رکنی جیوری نے کیا جس میں فرانس کے چوٹی کے کاروباری، فنکار اور فرانسیسی اکیڈمی برائے تحفظ ورثہ کے اراکین شامل تھے۔
کمیٹی کو پورے فرانس کے چودہ اعلی ترین ہوٹلوں کی جانب سے اس مقابلے میں شرکت کی درخواست موصول ہوئی۔ کمیٹی نے ان ہوٹلوں میں موجود سہولیات، آسائش، میزبانی کی روایات اور سیکورٹی کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے آٹھ ہوٹلوں کو فائیو اسٹار سے پیلس قرار دے دیا۔ جیوری کے مطابق یہ آٹھ ہوٹل بادشاہوں اور شاہی خاندانوں کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ فرانس میں اس وقت ایک سو ستائیس فائیو اسٹار ہوٹل کام کررہے ہیں۔