تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:31

بھارت: مدھیا پردیش میں سفید چیتا زندگی کی بازی ہار گیا

مدھیا پردیش : بھارت میں ایک سال تک سرطان کے مرض سے نبرد آزما نایاب سفید چیتا زندگی کا بازی ہارگیا۔ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ایک چڑیا گھر میں پندرہ سالہ کریشنا نامی سفید چیتا گزشتہ ایک سال سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھا۔



منتری باغ چڑیا گھر میں کریشنا کے علاوہ چھ اور سفید چیتے موجود ہیں۔ چڑیا گھر حکام کے مطابق کریشنا کی موت کے بعد چڑیا گھر میں موجود دیگر چیتوں کی صحت کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.