7 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:0
تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں کا مقابلہ حسن
بنکاک: تھائی لینڈ میں خواجہ سراؤں کا مقابلہ حسن منعقد ہوا۔ مقابلے کا فاتح خواجہ سراہ رواں برس کوئین آف دی یونیورس میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گا۔
ساحلی قصبے پتایا میں ہونے والے مقابلے میں تیس خواجہ سراؤں نے شرکت کی جن کی عمریں اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان تھیں۔ مقابلے میں شریک خواجہ سراؤں کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے تھا۔ حسن کا معیار صرف خوبصورت نظر آنا نہیں تھا بلکہ یہ بھی ثابت کرنا تھا کہ وہ نرم دل اور اسمارٹ ہے۔
خواجہ سراؤں کے حسن کا نظارہ کرنے سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اکیس سالہ طالب علم کو سب سے خوبصورت خواجہ سراہ قرار دیا گیا۔ جسے نقد انعام کے ساتھ کار تحفے میں دی گئی۔