7 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:47
خوش رہنے کا جین دریافت کرلیا گیا، تحقیق
لندن : آپ جتنے زیادہ خوش رہیں گے صحت اتنی اچھی اور شخصیت بھی پرُکشش نظر آئے گی۔ انسانوں کی زندگی میںاطمینان کے لیےخوشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔۔
لندن اسکول آف اکنامکس کی تحقیق کے مطابق انسانوں میں خوشی کے جینز اس کے والدین سے منتقل ہوتے ہیں۔ تاہم خوشی کے جینز دو جوڑے منتقل ہونے ضروری ہیں۔ جن افراد میں یہ دونوں سیٹس یعنی کے ایک والد اور ایک والدہ کی طرف سے منتقل ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی میں زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔
جبکہ جن افراد مین ان جینز کی کمی ہوتی ہے وہ بیشتر اوقات غیر مطمئن اور ناخوش رہتے ہیں۔ فائیو ایج ٹی ٹی نامی اس جین کو دماغ سے نکلنے والا کیمیکل سیروٹنن کنٹرول کرتا ہے۔جتنازیادہ اخراج سیروٹنن کا ہوتا ہے وہ اتنا ہی مطمئن اور خوش رہتا ہے۔ اور جس میں اس کی کمی ہوتی ہے وہ اکثر ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں۔