7 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:31
پاکستانی حکام کو اسامہ کاعلم تھا ،84 فیصد امریکیوں کی رائے
لاس اینجلس : ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق امریکہ میں کیے گئے سروے کےمطابق 84فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ پاکستانی حکام اسامہ کے ٹھکانے سے باخبر تھے ۔
لاس اینجلس ٹائمزنے 1000افراد سے ٹیلی فون پر رائے لی اور اسکےمطابق 63 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ پاکستان کے لئے امریکی امداد روک دی جائے،جبکہ 15 فیصد امداد برقرار رکھنے کے حق میں تھے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 26 فیصد امریکی پاکستان کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور 72 فیصد امریکیوں کے خیال میں ایبٹ آباد اپریشن کیلئے پاکستان کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی،اوبامہ انتظامیہ نے درست فیصلہ کیا اور واقعی اوسامہ کے ٹرائل کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔