تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:49

پاکستان میں آج مدر ڈے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی مدر ڈے منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کے مقصد معاشرے میں ماں کے کردار کو پہچاننا ہے ۔



یہ دن دنیا بھر میں ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں لوگ اپنی ماں، دادی، نانی اور دوسری بزرگ خواتین کو تحفے، کارڈ، پھول اورکھانے پیش کرتے ہیں۔ بہت سے افراد اپنی ماں یا ماں جیسی ہستی کو کارڈ اورپھول بھیجنے کے علاوہ ان کو ملنے کی کوشش بھی کرتے ہیں بعض فیملیاں اس دن کے حوالے سے اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں دعوت کا اہتمام کرتی ہیں اور کچھ لوگ اس دن اکٹھے ہو کر آؤٹنگ کیلئے بھی جاتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بھی اس دن کی مناسبت سے پروگرام بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔



مدر ڈے کے حوالے سے دو امریکی خواتین کاکردار بھی بہت اہم ہے ۔ جولیا واڈہاؤ اور آنا جروس نے سب سے پہلے اٹھارویں صدی کے آغاز میں یہ دن منانا شروع کیا تھا جو آہستہ آہستہ پوری دنیا میں اہمیت اختیارکرگیا۔ مدر ڈے کاروباری حوالے سے بھی اہمیت اختیار کرچکا ہے ۔ اس دن کی نسبت سے ریستوران ، کارڈ اورپھول وغیرہ بیچنے والوں کے کاروبار میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.