تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:3

ڈیانا کے دو لباسوں کی نیلامی،2لاکھ76ہزار ڈالرز میں فروخت

بیورلے ہلز : آنجہانی برطانوی شزادی لیڈی ڈیانا کے استعمال شدہ دو لباس دو لاکھ چھیتر ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگئے۔ نیلامی امریکی فلم نگری ہالی وڈ کے پوش علاقے بیورلے ہلز کے ایک میوزیم میں ہوئی جس میں پرنسز آف ویلز کے دو لباس رکھے گئے تھے ۔



نیلامی میں دنیا بھر سے سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔ میوزیم کے سربراہ نے بتایا کہ دونوں لباس لیڈی ڈیانا کی وفات کے بعد اگست انیس سو ستانوے سے خصوصی ماحول میں محفوظ کردیے گئے تھے۔ آنجہانی شہزادی کا ایک لباس ایک لاکھ چوالیس ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا جو انہوں نے انیس سو بانوے میں ایک اسٹیٹ وزٹ کے دوران زیب تن کیا تھا جبکہ دوسرا لباس ایک لاکھ بتیس ہزار ڈالرز میں فروخت ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.