تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:14

بھارت میں تیندوے نے گاؤں میں گھس کر لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں

اترکھنڈ : بھارتی ریاست اترکھنڈ میں خونخوار تیندوےنے گاؤں میں گھس کر لوگوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ ضلع ہریدوار سے ملحقہ جنگل سے ایک خونخوار تیندوا بھٹک کر گاؤں میں داخل ہو گیا اور شکار کی تلاش میں ایک اسکول کی عمارت میں داخل ہوگیا۔



اس دوران وہاں موجود ایک شخص نے اس کمرے کا دروازہ بند کردیا جہاں تیندوا موجود تھا۔ حکام نے موقع پر پہنچ کر تیندوے کو عمارت سے باحفاظت نکال کر جنگل میں پہنچا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.