تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:47

انڈونیشیاء:چیتے کی نایاب نسل کو خطرات لاحق

جکارتہ : انڈونیشیا ء میں عالمی ادارہ جنگلات کی ٹیم نے کچھ ایسے نایاب چیتوں کی وڈیو بنائی ہے جو بہت کم تعداد میں رہ گئے ہیں مگر جلد مسکن کھو دینے کے خطرے سے دوچار ہیں۔



چیتے کی یہ نایاب نسل بظاہر تو بہت پرسکون نظر اتی ہے اور چند بچوں کا ماں کیساتھ اٹکھیلیاں کرتے ہوئے گھومنا پھرنا بھی اطمینان بخش صورت حال کی عکاسی کرتا ہے ،مگر وڈیو بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ جنگل کی بڑے پیمانے پر کٹائی کا عمل جاری ہے جس سے مستقبل میںچیتے کی اس نایاب نسل کے ختم ہونیکا خطرہ ہے،اس سے پہلے انڈونیشیا کے جنگلات سے جاوا اور بالی نامی چیتے کی نسلیں ختم ہوچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.